کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے)ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا۔ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر سرائے عالمگیر ڈاکٹر بلال بن طارق کا کہنا ہے کہ ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیر اپنانی ہونگی‘پنجاب میں آنیوالی شدید گرمی کی لہر سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے مندرجہ ذیل ہدایا ت پر عمل کرنا چاہیے؛ ہلکے اور کھلے لباس زیب تن کریں یاد رکھیں‘ برقی پنکھے آرام فراہم کرسکتے ہیں، مگر جب درجہ حرارت اک خاص حد سے تجاوز کر جائے، تووہ ہیٹ کے سے بچانے کیلئے کافی نہیں ہوں گے۔ اس لیے ٹھنڈے پانی سے غسل لیں‘مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اپنے گھروں میں درجہ حرارت کو کم رکھنے کے لئے اپنا چولہا اور اوون کم استعمال کریں۔۔آخر میں علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر بلال بن طارق ایک پڑھے لکھے اور تجربہ کار ماہر ڈاکٹر ہیں سرائے عالمگیر میں ان کی خدمات کو ہم سراہتے ہیں۔





