نومبر 3, 2026

کھاریاں: الفلاح سکالر شپ سکیم کے مرکزی دفتر الفلاح حاجی مُحمد حسین میموریل سنٹر دھوریہ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) الفلاح سکالر شپ سکیم کے مرکزی دفتر الفلاح حاجی مُحمد حسین میموریل سنٹر دھوریہ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ، الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن،ائیر مارشل ارشد ملک، میاں عبدالشکور، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز گوندل، صدر کھاریاں بار چوہدری ساجد محمود ایڈووکیٹ اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر مدثر اقبال نے کیا، اس موقع پر چوہدری مجید احمد چیئرمین، میاں عبدالرؤف، سابق صدر بار کھاریاں سید ضیا ء اللّہ شاہ ایڈووکیٹ، چوہدری محبوب ڈھولہ، چوہدری جعفر حسین ٹوپہ ایڈووکیٹ، چیئرمین پاسبان ویلفیئر فاونڈیشن عزیز الرحمان مجاہد، ڈاکٹر خالد محمود ثاقب، انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ذکاء اللّہ صدیق،سید صباحت رضوی، عمر حیات عمر، پروفیسر کاشف امیر ایڈوکیٹ، ساجد شریف، راجہ صابر سلطان بھوتہ، حافظ ہارون چیچیاں، حافظ اجمل، حافظ عبید الرحمان ، اظہر حسین اظہر ٹینٹ سروس، سیدفیاض شبیر بخاری، میاں عبدالروف ، عمرفاروق اعوان، پروفیسر ضیغم مغیرہ، مدثرنشان علی سجاد، میان ابوذر، میاں طیب اور دیگر بھی موجودتھے،یاد رہے کہ الخدمت حاجی مُحمد حسین میموریل سنٹر کا سنگ بنیاد 23 مارچ 2022 کو ائیر مارشل فاروق حبیب نے رکھا تھا،اس کی تعمیر میں تعاون الخدمت فاونڈیشن پاکستان، کاروان عِلم فاونڈیشن امریکہ، حاجی بشیر احمد ٹرسٹ منڈیر، حاجی افضال احمد یوکے ، مُحمد الیاس چوہدری (جرمنی) اور الفلاح بورڈ ممبران نے کیا ہے۔ صحافیوں میں سے سیکرٹری پریس کلب آفتاب نذر، عبد العزیز گوندل ، وحید نذیر ، شیخ فیصل و دیگر شامل تھے