نومبر 3, 2026

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کھاریاں محمد عارف خان اور عزیز الرحمان مجاہد کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ ، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر رہنماؤں کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) محمد عارف خان سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کھاریاں نے عزیز الرحمن مجاہد کے ہمراہ اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانہ کا دورہ کیا، سفیر رضا امیری مقدم اور ہادی گلریز ہیڈ آف پریس سیکشن سے ملاقات کی، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر رہنماؤں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی کلمات درج کیے