نومبر 3, 2026

گجرات پولیس کا ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، مختلف مقدمات میں مطلوب 6اشتہاری گرفتار

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) گجرات پولیس کا ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن مختلف مقدمات میں مطلوب 6اشتہاری گرفتار,تفصیلات کے مطابق ڈ ی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ صدرسرائے عالمگیرنے پولیس ٹیم کے ہمراہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی آپریشن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب 4مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار اشتہاریوں میں 1۔ غضنفر علی سکنہ کستیلہ 2۔ محمد اسلم سکنہ کھوہار 3۔ محمد حسنین 4۔ وجاہت حسین سکنائے دھمہ ملکہ شامل ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ منگووال اور ان کی پولیس ٹیم نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2اشتہاریوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار اشتہاریوں میں 1۔ محمد اعظم سکنہ جاموں بولا 2۔اذلان منیر سکنہ پھالیہ شامل ہیں۔ جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔