نومبر 3, 2026

انجمن بہبودی مریضاں ڈنگہ نے ماہ اپریل میں 2 لاکھ 29 ہزار 887 روپے کی ادویات مستحق مریضوں تک پہنچائیں: نحمد ندیم قادری

ڈنگہ( پریس ریلیز)انجمن بہبودی مریضاں ڈنگہ(گجرات) نے اپریل کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔جنرل سیکرٹری انجمن بہبودی مریضاں محمدندیم قادری کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق ماہ اپریل میں ڈنگہ کے تینوں سرکاری ہسپتالوں میں 2لاکھ 29ہزار 8سو 87روپے (229887)کی ادویات مستحق مریضوں کو فراہم کی گئیں۔محمد ندیم قادری نے بتایا کہ مستحق مریضوں کیلئے بلا تعطل ادویات کی فراہمی جاری ہے۔اس کے لئے سالانہ لاکھوں روپے فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے جو مخیر حضرات کے تعاون سے پوری کی جاتی ہے۔ڈنگہ و گردونواح کے درد دل رکھنے والے افرا د انجمن بہبودی مریضاں کو فندز فراہم کرتے ہیں جس سے یہ سلسلہ تقریباً 14 سال سے جاری و ساری ہے۔جنرل سیکرٹری محمد ندیم قادری نے اپیل کی کہ اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر انجمن بہبودی مریضاں کو فنڈز فراہم کریں۔