اپریل 21, 2026

شدید موسمی حالات سے نمٹنے کیلئے مناسب منصوبہ بندی اور اداروں کے درمیان رابطہ ضروری ، تاکہ موسمی تبدیلیوں سے بچا جا سکے؛ سیدہ رملہ علی

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ): شدید موسمی حالات سے نمٹنے کیلئے مناسب منصوبہ بندی اور اداروں کے درمیان رابطہ ضروری ہے تاکہ موسمی تبدیلیوں سے بچا جا سکے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ بات ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں ریسکیو 1122, محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم ، لائیو سٹاک ، پولیس ، ائیسکو ، منگلا ڈیم اتھارٹی ، اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں آئندہ ماہ شدید گرم موسم کے حوالے سے حفاظتی اقدامات اور دیگر معاملات پر غور کیا گیا جبکہ آئندہ موسم برسات میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچاؤ کیلئے تمام متعلقہ محکموں کی کوارڈینیشن پر بریفنگ دی گئی ۔ ڈی سی جہلم نے اس حوالے باقاعدہ آگاہی مہم چلانے اور شہریوں کو شدید گرمی کے موسم سے بچانے کے لیے تمام محکموں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ۔