اپریل 21, 2026

گورنر سندھ کا کرغستان میں پھنسے سندھ کے طالبعلموں کو مفت فضائی ٹکٹ دینے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بشکیک میں پھنسے سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طالبعلموں کو مفت فضائی ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے تین روز سے کرغزستان میں ہمارے بچے محسور ہوکر رہ گئے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ طلبہ کے والدین ہمارے ساتھ اس وقت موجود ہیں، صورتحال بہتر نہ ہوئی توخود بشکیک جاؤں گا۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ صورتحال جلد بہترہوگی اور پاکستانی بحفاظت وطن لوٹیں گے۔