جہلم (نمائندہ خصوصی) تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقہ پھلڑے سیداں میں بجلی کی تاریں چوری کرنیوالا چور کرنٹ لگنے سے جاں بحق،پولیس نے لاش تحویل میں لے لی تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کے نواحی گاوں پھلڑے سید اں میں بجلی کی تاریں چوری کرنیوالا 45سالہ چور کرنٹ لگنے سے جانبحق ہوگیا پولیس تھانہ سوہاوہ نے موقع پرپہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جانبحق ہونیوالے ملزم کی شناخت الفت کے نام سے ہوئی جوپولیس کوکئی مقدمات میں مطلوب تھا




