منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر ضلعی زکوۃ کمیٹی منڈی بہاوالدین شاہد عمران مارتھ کی زیر نگرانی محکمہ زکوۃ نے پنجاب بھر میں سب سے پہلے زکوٰۃ فنڈ کی رقم مستحقین میں تقسیم کر دی۔تفصیلات کے مطابق ضلعی زکوۃ کمیٹی منڈی بہاوالدین نے پنجاب بھر میں سب سے پہلے مالی سال 2023-24 کے لیے مستحقین زکوٰۃ کو گزارہ الاؤنس کی دوسری ششماہی قسط مبلغ 1 کروڑ 98 لاکھ 93 ہزار روپے جاری کر دی ہے۔جس میں ریگولر گزارہ الاؤنس کے2077 مستحقین کو9ہزار روپے فی کس جبکہ بصارت سے محروم 100 افرادکو12ہزار روپے فی کس جاری کر دئیے گئے ہیں۔رجسٹرڈ مستحقین موبائل فون پر 3737 سے میسج یا پیغام موصول ہو نے کے بعد اپنے قریبی ٹیلی نار ایزی پیسہ سنٹر، دکان، فرنچائز سے بعد از بائیومیٹرک تصدیق اپنی پوری رقم وصول کر رہے ہیں۔ موصولہ رقم پر کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جارہی ہے۔ سروس چارجز محکمہ زکوۃ و عشر نے ٹیلی نار ایزی پیسہ کو ادا کر دئیے ہیں۔





