نومبر 6, 2026

جہلم: ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا

جہلم(مرزاقدیر بیگ) ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔ سرکاری ریٹ پر فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے عوام کو روز مرہ کی اشیاء خوردونوش مناسب قیمت پر فروخت کرنے کیلئے سرکاری نرخوں میں ردوبدل کردیا، جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق گائے کا گوشت 750، بکرے کا گوشت 1500، روٹی 15، نان 20، چاول باسمتی سپر(نیا)250، چاول باسمتی (پرانا)275، دودھ 160 دہی 180، چنے سفید 270، کالا چنا(باریک)215، دال مسور 270، بیسن 235، دال مونگ 280، آٹا تھیلا 10کلو گرام بمطابق گورنمنٹ پالیسی جبکہ گھی، گوشت برائلر، انڈے، مچھلی، سبزی فروٹ وغیرہ مارکیٹ کے نرخوں کے مطابق روزانہ قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔