نومبر 6, 2026

سعودی عرب کا رواں سال حج کے دوران اڑنے والی گاڑیوں کی آزمائش کا فیصلہ

اڑنے والی گاڑیوں کو اب تک دنیا میں باضابطہ طور پر متعارف نہیں کرایا گیا بلکہ ان کی تیاری پر کام جاری ہے۔مگر سعودی عرب کی جانب سے 2024 کے حج سیزن کے دوران اڑنے والی مسافر گاڑیوں یا فلائنگ ٹیکسیوں کی آزمائش کی جائے گی۔اس بات کی تصدیق سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ صالح بن نصیر الجاسر کی جانب سے عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ حج کے دوران اڑنے والی گاڑیوں کی آزمائش کی جائے گی۔سعودی وزیر کے مطابق اس پروگرام کا مقصد حج عازمین کو مکہ مکرمہ کے سفر میں سہولت فراہم کرنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مقصد کے لیے سعودی حکومت اور وولو کاپٹر نامی کمپنی کے درمیان شراکت داری کی گئی ہے۔جرمن کمپنی وولو کاپٹر کی عمودی ٹیک آف اور لینڈ کرنے والی گاڑیاں جدہ کے کنگ عبد العزیز ائیر پورٹ سے عازمین کو مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں تک پہنچانے کا کام کریں گی۔