دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ کے رہائشی حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت بعد ازاں دونوں نوجوانوں کو سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، دونوں نوجوانں کی میتیں گھر سے اٹھیں تو کہرام مچ گیا، علاقہ کی آنکھ اشکبار تھی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک بیراں پدھری کا رہائشی عبدالوہاب ولد عبدالعزیز، محمد خلیل احمد ولد خالد محمود سکنہ ڈھوک نگیال پدھری جو کہ شہد کی سپلائی کے لیے نارووال گئے ہوئے تھے کہ واپسی پر راستے میں نارنگ منڈی کے قریب ان کی سوزوکی پک اپ حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس سے دونوں نوجوان جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ایک نوجوان اعجاز احمد شدید زخمی ہو گیا تھا، دونوں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی نماز جنازہ گزشتہ رات ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، دونوں نوجوانوں کی میتیں گھر سے اٹھیں تو کہرام مچ گیا، والدین غم سے نڈھال، علاقہ کی ہرآنکھ اشکبار تھی، نماز جنازہ کے بعد دونوں نوجوانوں کو سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا۔





