جہلم (چوہدری سالک پسوال) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات کی روشنی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری،ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتارکرکے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پنڈدادنخان نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم خاور شہزاد کو گرفتار کرلیا،ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گاشہریوں کے اثاثہ جات کی حفاظت یقینی بنائی جا رہی ہے، موٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں،جبکہ دوسری کاروائی میں ایس ایچ او منگلا کینٹ اور انکی ٹیم نے مویشی چوری کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتارکرکے ملزمان سے چوری شدہ بکریاں برآمدکرلیں،ملزمان کی شناخت علی اور طیب کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان سے چوری شدہ 03 بکریاں مالیتی2لاکھ روپے برآمد کر لی گئیں،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، جسے ممکن بنانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔





