گلیانہ(انصر فاروق مغل) تحصیل کھاریاں کے ایدھی محترم راجہ شمشاد حسام کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین
مسجد اقصیٰ کے امام ممبر اسمبلی فلسطین فضیلتہ الشیخ مامون اسد تمیمی کو گاؤں حسام میں بلا کر عظیم الشان فلسطین کانفرنس کی . راجہ شمشاد نے کہا کہ اگر میری عمر اور صحت اجازت دیتی تو میں یہاں نہ ھوتا بلکہ فلسطین میں جہاد میں اسرائیل کے خلاف برسر پیکار ھوتا انھوں نے اس جذبہ سے گفتگو کی کہ۔ پنڈال۔ الجھاد۔ الجھاد۔ لبیک لبیک کے نعروں سے گونج اٹھا.راجہ شمشاد نے بتایا کہ میرے ایک بیٹے راجہ علی شیر فلسطین میں تین سو بچوں کی کفالت اور تعلیم میں مصروف ہیں اور مجھے اس پر فخر ھے.اس سال راجہ شمشاد نے رمضان کے مہینے میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ کا رمضان پیکج دیا.مہمان خصوصی الشیخ مامون سالم تمیمی کو ھدیہ سپاس پیش کرنے کی زمہ داری ڈاکٹر نوید اقبال کو دی گئی جنہوں نے عربی زبان میں بہت تفصیل سے اہل فلسطین کی موجودہ صورت حال جہاد کی اہمیت اور مسجد اقصیٰ کی اہمیت کو بیان کیا اہل فلسطین اور پاکستان کے تعلق کو بیان کیا پھر مہمان خصوصی الشیخ مامون سالم تمیمی کو دعوت دی گئی تو انھوں نے فلسطینوں کے جذبہ جہاد اور میدان جہاد میں ڈٹ جانے کو بیان کیا اور کہا ان شاءاللہ فتح اسلام کی ھوگی افسوس کہ مسلمان حکمران طاغوتی طاقتوں کے ساتھ کھڑےعربی سے اردو عبد القدیر خاموش نے کیا جو کہ اے آر ڈی کے جنرل سیکرٹری رہ چکے ہیں۔آخر میں راجہ شمشاد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.زندگی کے تمام شعبوں سے منسلک افراد نے بھرپور شرکت کی اور اہل فلسطین کے ئ مالی تعاون کیا محترم راجہ وسیم صاحب کو اچھے انتظام پر ھدیہ تبریک پیش کرتے ہیں





