نومبر 3, 2026

نگران مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی حاجی محمد عمران عطاری کی زیر قیادت وفد کا گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہ

گجرات(احتشام اللہ اسلم) مولانا حاجی محمد عمران عطاری نگرانِ مجلس ِشوریٰ، نے حاجی محمد شاہد نگرانِ پاکستان، مولانا حاجی عبدالحبیب رکن ِشوریٰ، حاجی محمد اسلم،نگرانِ پنجاب رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہرعطاری رکن ِشوریٰ، حاجی محمد یعفور رضا عطاری رکن ِشوریٰ، مولانا محمد فہیم مجلسِ رابطہ برائے تاجران، کے ہمراہ گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور گجرات کی کاروباری برادری کے ساتھ خصوصی بیان کی اس موقع پر سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، چوہدری محمد اسد بھٹی سینئر نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، محمد معصوم قمر نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، عدنان اقبال مکی سابق صدرگجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، خان شبیر چیئرمین مذہبی امور کمیٹی گجرات چیمبر،حاجی عمران ظفر سابق ایم پی اے گجرات، مرزا محمد مشتاق سابق صدرگجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،چوہدری وحید الدین سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی زاہد چیئرمین پاٹری ایسوسی ایشن، حما د اسلم چیئرمین فرنیچر ایسوسی ایشن، حاجی جاوید ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، چوہدری حمزہ شہریار ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، وقاص احمد ایگزیکٹو ممبر، ملک مظہر اعوان سابق ایگزیکٹو ممبرگجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،سیٹھ ظہیرعباس سابق ایگزیکٹو ممبر، خالد بٹ سابق ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر، احمد حسن مٹو سابق ایگزیکٹو ممبرگجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سعید بٹ سابق ایگزیکٹو ممبر،،وقار ایوب بٹ سابق ایگزیکٹو ممبر، محمد عثمان مظفر سیکرٹری جنرل گجرات چیمبر، شہروز ارشد انچارج رسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ گجرات چیمبر،، حمزہ افتخار چیئرمین، اسامہ ظفر، شیخ افضال بٹہ،نعمان ظہیر بٹ، عمران مہدی، علی مغل، چوہدری اسحاق بوکن, محمد بلال رضا اور ممبران گجرات چیمبر کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نگرانِ مجلس ِشوریٰ نے ایک باپ کی خصوصیات پر درس دیا انہوں نے بتایا کہ۔ ایک اچھا باپ عدل پسند ہوتا ہے وہ اپنے بچوں کے ساتھ برابری کا سلوک کرتا ہے۔ ایک باپ اپنے بچوں کا سربراہ و حاکم ہوتاہے اور حاکم سے اس کی رِعایا کے بارے میں سوال ہوگا، مرد سے سوال ہوگا کہ تْو نے اپنی بیوی بچّوں کے شرعی حْقوق ادا کیے یا نہیں،جن کا خرچہ تیرے ذمہ تھا انہیں خرچ دیا یا نہیں اور جن کی تعلیم تجھ پر لازم تھی انہیں تعلیم دی یا نہیں بچے کی پرورش میں باپ کا کردارانتہا ئی اہم ہے۔ اللہ کریم نے باپ کو جنّت کے درمیانی دروازے کا مقام عطا فرمایا ہے۔ ہر صاحبِ اولادمسلمان پر باپ ہونے کے ناطے بہت سی ذمہ داریاں بھی لازم ہوتی ہیں۔ اسے اپنے بچے کو زمانے کے سَرد وگَرم راستوں پر چلنے کا ڈھنگ سکھانے کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم و تربیت پر بھی توجّْہ کرنی ہوتی ہے۔باپ اور اولاد کا رشتہ بڑا عظیم رشتہ ہے۔ جو بچے اپنے باپ سے قریب ہوتے ہیں وہ زندگی کی کئی دْشواریوں سے بچے رہتے ہیں۔ باپ کو نَرم مزاج ہونا چاہئے، اگر باپ شفیق اور تعاون کرنے والا ہو تو بچہ بھی مْثبَت اثر لے گا۔ جن بچوں کو باپ سے شفقت،مَحبَّت اور تَحفّْظ کا احساس ملتا ہے تو وہ بچے زندگی میں کامیاب رہتے ہیں۔ باپ سے بچے کا یہ تعلق بچے کو اس بات کا احساس دلاتاہے کہ کوئی اس پر نظر رکھتا ہے اور اس کا خیال بھی رکھتا ہے، اگر باپ غصے والا،بے جا پابندی لگانے اور رعب جمانے والا ہوگا تو بچہ بھی انہی رویّوں کو اپنائے گا۔ لہٰذاایک باپ کا مزاج ایسا ہو نا چاہیے کہ بچہ کھل کر اپنے دل کی بات کر سکے اور بڑھتی عْمر میں پیش آنے والے مسائل اور پریشانیوں کے بارے میں کھل کر اظہارِ خیال کر سکے۔ باپ کو چاہئے کہ بچوں کی بچپن ہی سے اچھے انداز میں تربیت کرے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک اچھے کاروبار کی خصوصیات بتائیں کہ ایک اچھا کاروبار وہی ہوتا ہے جو قرآن و حدیث کے تابع ہو۔ اس سیشن کے اختتام پر خصوصی دعا بھی کی گئی۔ سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر نے کہا کہ مولانا حاجی محمد عمران عطاری صاحب نگرانِ مجلس ِشوریٰ کی شخصیت سے کون واقف نہیں۔آپ عالمی شہرت یافتہ اسلامی سکالر ہیں۔آپ تقریباً 18 سال سے تبلیغ قرآن و سنت کی عالمی تحریک دعوت اسلامی کے مرکزی مشاورتی بورڈ کے سربراہ ہیں۔ آپ نے 1992 میں ایک مقامی رضاکار کی حیثیت سے دعوت اسلامی میں شمولیت اختیار کی اور 2002 میں مولانا الیاس قادری کی طرف سے دعوت اسلامی کے مرکزی مشاورتی بورڈ کے سربراہ مقرر ہوئے۔ آپ کو دنیا کے کئی ممالک میں لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔آج ہماری خوش قسمتی ہے کہ آپ ہمارے پاس تشریف لائے۔