کالمکار: جاوید صدیقی
کراچی کے سینئر جرنلسٹ نے وزارتِ مالیات کی توجہ اور مشورہ دیا ھے کہ وزارتِ مالیات کے تحت براہ راست ملک بھر میں قائم لگ بھگ ساڑھے تین سو برانچیں قومی بچت کی عوامی خدمات سے سرشار ھیں بیشمار سیونگ سارٹیفکٹس کے علاوہ منافع بخش پالیسیوں کے تحت وفاقی حکومت کے ادارے مالیات کھربوں روپے ماہانہ عوام سے حاصل کرتیں ھیں لیکن افسوس کا مقام یہ ھے کہ آج تک کئی برسوں سے وزاررت مالیات نے قومی بچت کی برانچوں کو کرائے کی بلڈنگوں میں ہی جاری رکھا ھوا ھے جس سے ماہانہ کڑوروں روپے کرائے کی مد میں چلے جاتے ھیں جو عوام پر ایک بوجھ ہیں خستہ حالتوں کے سبب عوام اور اسٹاف بھی پریشانی سے لاحق رہتا ھے۔ یاد رھے کہ چند برسوں قبل محکمہ داخلہ نے اپنے شعبہ جات کو بہتر بنانے کیلئے میگا سینٹرز قائم کئے جو ایک جانب ذاتی املاک پر بنے ہوئے ہیں دوسرا وسیع بلڈنگ اور جدید کمپیوٹرز اور ایئرکنڈیشن ہال کے سبب عوام کی انتظار گاہیں جس میں بہترین روشنی اور شفاف ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیا ھے۔ کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے کہا ھے کہ وزارت مالیات ملک بھر کے بڑے شہروں میں ذاتی املاک پر وسیع پیمانے پے جدید ٹیکنالوجی و سہولیات کیساتھ "قومی بچت” کے میگا سینٹرز قائم کریں کیونکہ یہ وقت کی ضرورت بن چکا ھے۔ اسلام آباد، مظفرآباد، سوات، بنوں، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، چینوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، رحیم یار خان، سکھر، خیرپورمیرس، نوابشاہ، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ، ڈگری، ٹنڈوالہ یار، حیدرآباد، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، ٹنڈو محمد خان، بدین، ضلع کراچی سینٹرل، خلع کراچی جنوبی، ضلع کراچی مشرقی، ضلع کراچی شمالی، ضلع کراچی ملیر، حب، خضدار، کوئٹہ، پشین، گوادر ان علاقہ جات میں کم از کم ایک میگا سینٹر قومی بچت کا ھونا اب لازم و ملزوم ھوچکا ھے۔ ان میگا سینٹرز میں عوام کی سہولیات کیلئے صاف و شفاف لازمی ضروریات بھی شامل کی جائیں تاکہ ضعیف عمر رسیدہ افراد کی سہولیات بہم ہوسکیں۔ ان عوامل سے ملک کی وزراتوں کے امور بہتر نظر آئیں گے اور دنیا میں ھمارا ملک عزت کی نگاہ سے دیکھا جائیگا۔ کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے کہا ھے کہ حکومت اور ریاست کی آئینی و قانونی و اخلاقی و دینی ذمہداری ھے کہ وہ ہر وزارت میں ذاتی املاک پر میگا سینٹرز قائم کئے جائیں آج ابتدا کریں گے تو کل مکمل کریں گے اس ملک و قوم کی خاطر جہاں اور سخت فیصلے کر ڈالے ہیں وہیں خدارا براہ راست عوام کو فائدہ پہنچنے والے عوامل فراہم کئے جائیں۔ میں پاکستانی ھوں اور ایک جرنلسٹ بھی، یہیں بستا رہتا ھوں اسی لئے بڑی اچھی امید سے لکھ رھا ھوں کہ "شائد کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات” ۔۔۔۔!!




