گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس (رجسٹرڈ) کے مرکزی رابطہ دفتر گوجرانوالہ کینٹ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا صدارت مرکزی نائب صدر ڈاکٹر سید امانت علی شاہ بخاری نے کی جبکہ مہمان خصوصی مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری تھے میٹنگ میں ضلع چکوال کے صدر راجہ پرویز اختر۔ضلع گوجرانوالہ کے صدر بشیر الرحمان ۔نائب صدر محمد ندیم مغل۔گوجرانوالہ سٹی کے نائب صدر محمد افضال نمبردار۔جوائنٹ سیکرٹری آفاق ندیم مغل۔ راجہ اویس اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر عہدیداران کو خصوصی ہدایت جاری کی گئیں اور پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس (رجسٹرڈ )کو پورے ملک میں متحرک کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب کی گئی۔ جوائنٹ سیکرٹری گوجرانوالہ سٹی آفاق ندیم مغل کو خصوصی کارڈ بھی پہنایا گیا




