سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (ایم سی ڈبلیو اے)رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس آج گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس میں ڈاکٹر شہناز شاہد،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،ڈاکٹر محمد اسد مرزا ،فریحہ مرزا،ڈاکٹر عائشہ مرزا،ڈاکٹر مرزا سعد اللہ بیگ،روبینہ تبسم،تہمینہ گل چوہدری،فلک ناز سیٹھی،فرزانہ اجمل اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔سب سے پہلے تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور تمام بیماروں کی صحت کاملہ کے لیئے اجتماعی طور پر دعا مانگی گئی۔جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے گزشتہ ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر انچارج تہمینہ گل چوہدری نے سنٹر کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ اس سنٹر سے انہتر (69) مریض خواتین و بچے مستفید ہوئے ۔جس میں چار الٹراساؤنڈ کیس تھے۔ماہ اپریل 2024ءمیں ایم سی ڈبلیو اے کے زیرِ اہتمام ہونے والے پروگرام "مہربانی شاپ”کے حوالے سے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے بتایا کہ یہ پروگرام توقع سے زیادہ کامیاب رہا۔اور لاتعداد مستحق افراد اس پروگرام سے مستفید ہوئے۔ماہ رواں(ماہ مئی2024) میں ہونے والے پروگرام کے بارے میں باہمی مشاورت سے یہ طے پایا گیا کہ مورخہ 08-مئی 2024ءکو ماں کے عالمی دن کے موقع پر ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ فیملی پلاننگ کے حوالے سے بھی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔
قرآن فہمی کلاس کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ انتہائی خوش آئیند بات ہے۔کہ ڈاکٹر عائشہ مرزا سکن سپشلسٹ مرزا ہسپتال جہلم کی زیر نگرانی گلش حقیق ہال المرکز جہلم میں ہونے والی اس کلاس میں خواتین اور بچیاں بھرپور انداز میں دلچسپی لے رہی ہیں ۔اور اس کا تمام تر کریڈٹ ڈاکٹر عائشہ مرزا کو جاتا ہے۔
آخر میں تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے کی۔اس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔





