اکتوبر 29, 2026

کھاریاں: گلیانہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، جرمانے اور وارننگز جاری

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) کھاریاں گلیانہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی کھاریاں کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کی انجام دہی کی۔

کارروائی کے دوران گلیانہ روڈ پر قائم کی گئی ناجائز تجاوزات کو ہٹایا گیا، جبکہ قانون کی خلاف ورزی اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف موقع پر ہی اقدامات کرتے ہوئے انھیں بھاری جرمانے اور آئندہ کے لیے سخت وارننگ جاری کی گئیں۔