رپورٹ۔۔۔۔۔25 اپریل بروز جمعرات بوائز سیکشن کے طلباء تعلیمی و تفریحی دورے پر اسلام آباد پہنچے۔ ان کی راہنمائی سر حامد (BSCS Physics)+ سر چوہدری جنید کسانہ (BSCS)+سر مدثر (سیکشن ہیڈ شعبہ تحفیظ القرآن، ایم اے عربی و اسلامیات) کر رہے تھے۔صبح سات بجے ٹرپ روانہ ہوا طلباء کے لیے بہترین ایئر کنڈیشنڈ کوسٹر بک کروائی گئی تھی۔ سر مدثر نے سفر کی دعا کروائی اور سفر کا آغاز ہوا۔کھاریاں سٹی سے جاتے ہوئے اسپیشل آرڈر پر پکوایا گیا کھانا بھی ساتھ لے لیا گیا۔ ساڑھے نو بجے قافلہ فیصل مسجد پہنچا جہاں فیصل مسجد کے حوالے سے طلباء کو بریفننگ دی گئی۔ طلباء نے مسجد کی سیر کی اور سابق صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق شہید کے مزار پر بھی فاتحہ خوانی کی۔وہاں سے طلباء شکر پڑیاں گئے اوربعد ازاں اسلام آباد میوزیم میں پہنچے۔ میوزیم میں تحریک پاکستان کے حوالے سے تاریخی یادگاریں موجود ہیں اساتذہ کرام ہر موقع پر طلباء کو مسلسل گائیڈ کر رہے تھے تصاویر بھی لی جارہی تھیں۔ موبائیل رکھنے کی اسٹوڈنٹس کو اجازت دی گئی تھی اس لیے وہ مسلسل اپنے والدین سے رابطے میں رہے۔ دن ایک بجے سٹوڈنٹس کو کھانا کھلایا گیا۔ یہ مکمل ”ون ڈش” کھانا تھا۔ اس میں خصوصی برکت ہو گئی۔ وہاں سے تمام طلباء اساتذہ کی راہنماء میں ایوب پارک گئے جہاں کے انتظامات، سہولیات اور تفریحی ٹولز کو سب سے زیادہ پسند کیا گیااور سب سے زیادہ وقت طلباء نے اسی جگہ گزارا۔رات 8 بجے واپسی کا سفر شروع ہوا۔واپسی پر طلباء کو آئس کریم کھلائی گئی۔اس طرح یہ تعلیمی و تفریحی دورہ کے طلباء کا قافلہ رات دس بجے واپس منہاج ماڈل سیکنڈری سکول اینڈ کالج چک پیرانا (کھاریاں) میں پہنچا۔جہاں والدین طلباء کے منتظر تھے۔
اس موقع پر تمام والدین نے کامیاب ٹرپ پر انتہائی مسرت کا اظہار کیااور انتظامیہ کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ خصوصی طور پر کلمات تشکر کہے۔یاد رہے یہ ٹرپ منہاج ماڈل سیکنڈری سکول اینڈ کالج چک پیرانا (کھاریاں) سے تقریبا” دس سال بعد گیا ہے۔






