منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)کنسلٹنٹ محتسب پنجاب منڈی بہاوالدین محمد رفیق نے بتایا ہے کہ محتسب پنجاب ریجنل آفس منڈی بہاوالدین میں طلبہ و طالبات کی جانب سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے امتحانی سنٹر ملکوال کے بارے میں شکایت کی گئی کہ طلباء و طالبات نے ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانی پرچے دئیے لیکن جب رزلٹ آیا تو طلباء و طالبات کو چند مضامین میں غیر حاضر کر کے فیل کر دیا گیا، ان درخواستوں پر دفترمحتسب پنجاب ریجنل آفس منڈی بہاوالدین کی جانب سے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کو معاملے کی چھان بین اور رزلٹ میں درستی کر کے رزلٹ کارڈز کے فوری اجرا کی ہدایت کی گئی، جس کے نتیجے میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی جانب سے فوری طور پر رزلٹ میں درستی کر کے رزلٹ کارڈ جاری کر دئیے گئے، جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ گیا جس کی بنا پر طلباء و طالبات اور ان کے والدین کی جانب سے دفترمحتسب پنجاب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔





