اپریل 18, 2026

نونانوالی: محمد شریف،محمد ارشد اور مظہر اقبال کے والد، ڈاکٹر غلام شبیر کے کزن نورمحمد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے سالانہ محفل کا انعقاد

نونانوالی(ڈاکٹر غلام شبیر)محمد شریف،محمد ارشد اور مظہر اقبال کے والد،نمائندہ روزنامہ سٹی 53ڈاکٹر غلام شبیر کے کزن نورمحمد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے سالانہ محفل کاانعقاد کیا گیا۔سالانہ ختم پاک میں انگلینڈ سے مرحوم کے بیٹے محمد شریف بمعہ فیملی،حاجی محمد عارف اور بشارت علی نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر قاری حافظ محمد سعد عطاری،مولانا حافظ محمد رمضان جلالی،طلباء اور فیملی ممبران نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن پاک پڑھا۔اختتام پر مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔