پاکستان فیڈریشن بیس بال نے لاہور میں لیگ منعقد۔کرکے ملک بھر کے کھلاڑیوں کو کیھلنے کا موقع دیا۔نئی راہیں کھلیں گی
سندھ سے عائشہ ارم، انیلامہوش، تلسی میگھواڑ،زریاب علی، سعادت علی شریک تھے۔ سیکریٹری سندھ بیس بال کی میڈیا سے گفتگو
کوٹری (پرویز شیخ) سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری و اٹھارویں سندھ گیمز کراچی کے لیئے حیدرآباد ڈویژن کے چیف ڈی مشن پرویز احمد شیخ نے چیف منسٹر پنجاب مینز اینڈ وومینز پاکستان بیس بال لیگ کے شاندار انعقاد کو پاکستان فیڈریشن بیس بال کے نومنتخب سیکریٹری سید فخر علی شاہ کا کارنامہ قرار دیا ہے۔ بحیثیت لیگ میڈیا کووآرڈینیٹر انکا کہنا ہے کہ پاکستان فیڈریشن بیس بال نے گلوبل اسپورٹس پارٹنر اور ایف سی کالج لاہور کے اشتراک سے لیگ منعقد۔کرکے ملک بھر کے کھلاڑیوں کو کیھلنے کا موقع دیا۔جس سے بیس بال کے فروغ کے لیئے نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد محسن خان، ہیڈ کوچ عامر سلیم سمیت پوری کابینہ کی جانب سے ملک بھر سے شرکت کرنے والے مینز، وومینز کھلاڑیوں، آفیشلز و امپائرز کو مبارکباد دیتے ہوئے پی ایف بی کے صدر شوکت جاوید، سیکریٹری سید فخر علی شاہ، خازن طاہرمحمود، سیکریٹری وومین ونگ عائشہ ارم، آرگنائزنگ سیکریٹری امجد نواز، جی ایس پی کے سی ای او اسٹیوو، ایف سی کالج کے برائن و دیگر کا شکریہ ادا کیا۔ لیگ میں سندھ کے شہر کوٹری سے انیلامہوش، تلسی میگھواڑ، زریاب علی، سعادت علی شریک تھے اور ملتان مستنگز مینز اور لاہور لائنز کا حصہ تھے۔ ایونٹ میں پی ایف بی نائب صدر و چیئرمین امپائرنگ محمد جمیل کامران، ایاز خان، ممبر ایٹ لارج سید منظر شاہ، این فاطمہ، چیئرپرسن وومین ونگ سادیہ علوی، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر معظم خان کلیئر، عامر بھٹی، حمزہ اشرف، بین الاقوامی امپائر زبیر احمد وٹو، طارق پاشا، عمران مغل، ساجد رشید، زوہیب ملک, عمر فاروق اور دیگر شریک تھے۔




