سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو برطرف کردیا۔ہسپتال کی چھت گرنے پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے 3 افسر کو بھی معطل کر دیا گیا۔یگزیکٹو انجینئر محمد رؤف، ایس ڈی او فواد منیر اور سب انجینئر سرتاش احمد کو معطل کیا گیاہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر معاملے کی انکوائری کیلئے کمشنر گوجرانوالہ کی سربراہی میں 10 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر گجرات، ماہرین تعمیرات اور دیگر حکام شامل ہوں گے۔




