جہلم(چوہدری سالک پسوال)جہلم ایس ایچ او چوٹالہ ظہیر الدین بابر اور ٹیم کی اہم کاروائی،ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 02ملزمان گرفتار،چھینی گئی رقم برآمد،چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان عدنان اکرم اور شکیل اختر کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے چھینی گئی رقم01لاکھ 50ہزار روپے برآمد کر لی گئی،ملزمان نے 02 ہفتے قبل ویران جگہ پر مجھے روکا اور گن پوائنٹ پر مجھ سے 1لاکھ 50ہزار روپے چھین لئے، مدعی مقدمہ پولیس تھانہ چوٹالہ نے انتہائی قلیل وقت میں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، جنکی شناخت پریڈ کامیابی سے مکمل کی گئی،ملزمان سے دوران ریمانڈ رقم مالمسروقہ مبلغ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے بر آمد ہو چکے ہیں،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، دوسری جانب ایس ایچ او صدر نثار احمد اور ٹیم کی اہم کاروائی،رکشہ چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ رکشہ برآمد،صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ملزم محمد سجاد کو گرفتار کر لیا،ملزم سے چوری شدہ رکشہ برآمد کر لیا گیا۔ عائشہ کلینک روڈ پرسودا سلف خریدنے کے لئے رکشہ کھڑا کیا، واپس آیا تو میرا رکشہ چوری ہو چکا تھا، مدعی مقدمہ،پولیس تھانہ صدر نے نامعلوم ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور چوری شدہ رکشہ برآمد کر لیا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،




