اپریل 20, 2026

ملتان مستنگز و فیصل آباد فالکنز نے جی ایس پی، سی ایم پنجاب بیس بال لیگ مینز، وومینز ٹرافیاں جیت لیں

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ لیگ کے اختتام پر صدر فیڈریشن شوکت جاوید نے ٹرافیاں تقسیم کیں

فائنلز میں لاہور لائنز مینز و ملتان مستنگس وومینز کو شکست۔فیصل آباد فالکنز مینز،لاہور لائینز وومینز کی تیسری پوزیشنز

لاہور (پرویز شیخ) ملتان مستنگز مینز اور فیصل آباد فالکنز ویمن نے ایف سی کالج لاہور میں منعقدہ پاکستان کی پہلی جی ایس پی چیف منسٹر پنجاب بیس بال لیگ جیت لیں۔ فاتحین نے فائنلز میں لاہور لائنز مینز و ملتان مستنگس وومینز کو بالترتیب 4-0 اور 9-0 سے شکست دیں جبکہ فیصل آباد فالکنز مینز اور لاہور لائینز وومینز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مینز فاتح ملتان کی جانب سے ذاکر، عابد، عمیر اور صدام نے ایک ایک رن بنایا جبکہ فیصل آباد فالکنز ویمن کی جانب سے عائشہ ارم اور سدرہ نے 2، 2 اور فضا تسلیم اور شوال نے ایک ایک رن بنایا۔ ایونٹ کا انعقاد پاکستان فیڈریشن بیس بال نے پنجاب اسپورٹس بورڈ، گلوبل اسپورٹس پارٹنرز اور فورمین کرسٹین کالج لاہور کے تعاون سے انتہائی کامیابی اور شاندار انداز سے کیا۔ لیگ کے میڈیا کوآرڈینیٹر پرویز احمد شیخ کے مطابق پی ایف بی کے صدر شوکت جاوید اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنکی آمد پر سیکریٹری جنرل سید فخر علی شاہ نے آرگنائزنگ کمیٹی کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے۔ تقریب میں نقاش اسپورٹس کے سی ای او نقاش جٹ، پی ایف بی ممبر لارج سید منظر شاہ، این فاطمہ، معظم خان کلیئر، شہزادہ بٹ، امجد رانا، طاہر محمود، عامر بھٹی اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ بین الاقوامی امپائر زبیر احمد وٹو، طارق پاشا، عمران احمد، عمر فاروق نے چیئرمین امپائرنگ محمد جمیل کامران کی زیر نگرانی تمام میچز سپروائز کیئے۔ آخر میں شوکت جاوید نے فاتحین اور رنرز اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے جبکہ نقاش اسپورٹس کی جانب سے بیس بال بیٹن کے تحائف دئیے گئے۔ قبل ازیں مسٹر مکی ایم ایل بی پچنگ کوچ اور مسٹر سٹیو سی ای او GSP اور ایف سی کالج کے مسٹر برائن نے PFB سیکریٹری سید فخر علی شاہ، سیکریٹری خواتین ونگ عائشہ ارم، پرویز احمد شیخ، انیلہ مہوش اور ایف سی کالج کے تمام کوچز کے ہمراہ تیسری پوزیشن کی ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔