گجرات(مرزا علی انجم) گورنمنٹ آر اے ہائی اسکول مدینہ سیداں میں طلباء کے لئے لنچ پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، لنچ پروگرام مہدی فاؤنڈیشن کے تعاون سے شروع کیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں طلباء کے لئے لنچ کی فراہمی ایک نہایت احسن اقدام ہے طلباء کی فلاح و بہبود بارے سوچنا کام کرنا نیکی کا کام ہے، اسکول کے ہی فارغ التحصیل طلباء کا موجود طلباء کے لئے لنچ کی فراہمی ایک قابل تحسین قدم ہے، انتظامیہ سرکاری اسکولوں میں بہترین تدریسی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر دم کوشاں ہے، اسکولز نیں سرکاری وسائل کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کے تعاون سے عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں استاتذہ و اسٹاف کی حاضری سمیت سرکاری اسکولز کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ایجوکیشن افسران باقاعدگی سے اسکولز کو چیک کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نیکی کے کام کی تشہیر سے دوسرے قابل استطاعت افراد میں نیکی کا جذبہ پیدا ہوتا یے، مخیر حضرات نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور طلبا و طالبات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔





