گجرات() ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے گزشتہ روز پرائس کنٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے اہم نوٹیفیکشن جاری کیا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق اب سے ضلع گجرات کی حدود میں روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت ہوگا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع بھر میں روٹی اور نان کا نیا ریٹ مقرر کردیا گیا ہے، روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت ہوگا، روٹی وزن 100 گرام اور نان کا وزن 120 گرام ہوگا، مقررہ قیمت سر زائد وصولی اور وزن میں کمی رکھنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سختی سے روٹی اور نان کے ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے، کسی فرد لو حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ سے زائد وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر نگرانی ضلع گجرات میں روٹی اور نان کی قیمت پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے، اسی سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے اپنی اپنی تحصیلوں میں آٹا اسٹورز، نان بائیوں کو چیک کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے 9 مقامات پر روٹی و نان کی قیمت کو چیک کیا، خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر 13500 روپے جرمانہ عائد کیا، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے 15 مقامات پر چینکنک کی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر 46000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ ضلع بھر میں 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے جبکہ 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گء ہے تمام حضرات مقررہ کردہ نرخوں اور وزن کے مطابق پر روٹی اور نان کی فروخت یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔





