اپریل 19, 2026

کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کی نوشکی بلوچستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 6 نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت

منڈی بہاؤالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور) وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے نوشکی بلوچستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے منڈی بہاوالدین کے موضع چک فتح شاہ سے تعلق رکھنے والے 6 نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں ضلعی افسران اور علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے والدین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے معصوم اور نہتے شہریوں کے ناحق اور بیہمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے ورثاء سے اظہار افسوس کیا۔کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے،یقیناً یہ ان خاندانوں کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے جس کا ازالہ ناممکن ہے۔