اپریل 18, 2026

صحافیوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر علاقائی مسائل اجاگرکر نے کی کو شش کی ہے:ر محمد امجد بٹ، مرزا قدیر بیگ

جہلم(چوہدری عابد محموd)جہلم پریس کلب کے صدر محمد امجد بٹ، جنرل سیکرٹری مرزا قدیر بیگ نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام شہروں میں صحافی کالونیوں کے قیام کیلئے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے علاقائی صحافی نا مساعد حالات کے باوجود شعبہ صحافت میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز جہلم پریس کلب میں تحصیل دینہ سے آئے ہوئے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر علاقائی مسائل اجاگر کرنے سمیت عوامی مفادات مظلوم کی دادرسی اور بدعنوان افسران و اہلکاروں کی کوتاہیوں کو مثبت انداز میں اجاگر کر کے صاف ستھری صحافت کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے لیکن افسوس آج تک پنجاب کی حکومتوں کی جانب سے علاقائی صحافیوں کو مراعات اور سہولیات فراہم کرنے کی بجائے ہمیشہ نظر انداز کیا گیا، انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات عطاء تارڑ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی صحافیوں کیلئے صحافی کالونیوں کے قیام کیلئے احکامات جاری کریں تا کہ علاقائی صحافیوں کا درینہ مطالبہ پوراہو سکے۔