سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) گرین اینڈ کلین پروگرام کے تحت ایک پوروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا، فخر جہلم ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی طرف سے گورنمنٹ کالج فار بوائز ٹالیانوالہ میں
ایک سو 100 سے زاہد پھل دار۔ پودے لگا ئے گئے اس تقریب کی مہمان خصوصی فخر جہلم ڈاکٹر شہزانہ امتیاز تھیں، انوں نے باقاعدہ پودا لگا کر دعا مانگی اور افتتاح کر دیا، اس موقع پر کالج ہزا کے پرنسپل شاہد سعید نے بھی پودا لگایا اس کے علاوہ ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیا، چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان، مسسز فلک ناز۔، سیدہ شاہدہ شاہ، مسرت سلطان، محمد رضوان ، محمد علی، سب نے اپنے اپنے حصے کے پودے لگائے مزید کالج کے بچے اور بچیوں نے بھی اپنے حصے کے پودے لگائے




