اپریل 18, 2026

جہلم پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے:ڈی سی جہلم

جہلم(چوہدری سالک پسوال)جہلم پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے سول ہسپتال میں دستیاب اور غیر دستیاب سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ڈ پٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی سربراہی میں ہسپتال انتظامیہ اور انجمن بہبودی مریضا ں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سول ہسپتال میں تعمیراتی کام اور دستیاب طبی آلات کی کارکردگی اور غیر دستیاب سہولیات کی فراہمی بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، ڈ پٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اور محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ضلع جہلم میں طبی سہولیات کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے اس لئے ہماری کوشش ہے کہ ضلع میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور مریضوں کو دوسرے شہروں میں بھیجنے کی بجائے تمام ادویات اورعلاج یہیں دستیاب ہو۔