اپریل 18, 2026

صحافی ملک ندیم عباس کی بیٹیوں کا اعزاز،ہر سال کی طرح اس سال بھی تینوں نمایاں پوزیشنز لے گئیں

دینہ (رضوان سیٹھی سے) صحافی ملک ندیم عباس کی بیٹیوں کا اعزاز،ہر سال کی طرح اس سال بھی تینوں نمایاں پوزیشنز لے گئیں،وسیلہ اسلامک سنٹر اینڈ مفتی ایجوکیشنل سسٹم دینہ کا رزلٹ جاری،عوامی سماجی مذہبی سیاسی سرکاری صحافی وکلاء برادریوں کی جانب سے مبارکباد۔تفصیلات کے مطابق وسیلہ اسلامک سنٹر اینڈ مفتی ایجوکیشنل سسٹم دینہ مفتیاں سالانہ رزلٹ کی تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں ناظم اعلی حافظ محمد وسیم انور سابق کونسلر دینہ،پرنسپل قاری عبدالرحمن شمسی، راجا ساجد نواز سابق کونسلر ڈومیلی محلہ، حضرت علامہ قاری ریاض الحسن چشتی پرنسپل جامعہ غوثیہ غازی ٹاؤن دینہ اور حاجی طارق محمود نے شرکت کی، الحمد للہ ہر سال کی طرح صحافی ملک ندیم عباس کی بیٹیوں نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں اول پوزیشن حاصل کرنے والی بچی نمرہ ندیم نے ٹوٹل نمبر 425 میں سے 395 نمبر حاصل کیے اور آٹھویں کلاس کے لیے منتخب ہوگئی اسی طرح دوم پوزیشنیں حاصل کرنے والی آمنہ ندیم نے ٹوٹل نمبر 300 میں سے 283 حاصل کرکے کلاس چہارم اور میرب ندیم ٹوٹل نمبر315 میں سے 271 حاصل کرکے کلاس تھری میں منتخب ہوئی،الحمد للہ 6 بچیوں کو حفظ القران کی سعادت حاصل کرنے پر چادر فضیلت و انعامات اعزازت سے نوازا گیا اور سکول تعلیم میں اول،دوم اور سوم آنے والے بچوں میں ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کئے گئے،نیز بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم و تربیت سِکھانے میں پرنسپل قاری عبدالرحمن شمسی صاحب کا بہت بڑا کردار ہے۔