اپریل 17, 2026

گجرات پولیس کا کریک ڈاؤن، 4 پتنگ فروش، 2 منشیات فروش اور 3 ناجائز اسلحہ بردار گرفتار

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں
ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مختلف کاروائیوں کے دوران 4پتنگ فروش، 2منشیات فروش اور 3ناجائز اسلحہ بردار گرفتار۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈآپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی تمام سرکلز میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ جوجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔ پولیس ٹیموں نے ضلع بھرمیں کاروائیاں کرتے ہوئے 4 پتنگ فروشوں،2منشیات فروش اور 3ناجائز اسلحہ برداروں کو گرفتارکر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے سینکڑوں پتنگیں، 30لیٹر شراب اور 3عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیے۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔