اگست 3, 2026

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی فیلڈ میں موجودگی، واسا ٹیموں کا بارشی پانی کی نکاسی کا آپریشن جاری

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار ) ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی واسا ٹیموں کے ھمراہ خود فیلڈ میں موجود . کئی گھنٹوں سے جاری تیز اور مسلسل بارش کے باوجود واسا کے تمام افسران اور ورکر فیلڈ میں موجود ہیں اور اپنی پھر پور کوشش کر رہے ہیں محلہ شاہ حسین، فوارہ چوک، نواب چوک، شیشہ والا چوک، پرانا اڈا جہاں بارش رکنے کے بعد گھنٹوں تک پانی کھڑا رہتا تھا وہاں سے پانی اتر گیا ہے جبکہ ترجمان واسا نے بتایا کہ جن علاقوں میں پانی پانی کھڑا ہے وہاں ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہے پانی جلد وہاں سے نکل جائے گا