اگست 4, 2026

لالہ موسی میں بارشی پانی کی نکاسی کا عمل جاری، انتظامیہ اور سینٹری سٹاف فیلڈ میں متحرک

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار) شدید بارش کے بعد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی لالہ موسی کا عملہ بھرپور انداز میں فیلڈ میں موجود ہے۔ چیف آفیسر تنویر عباس گجر، اے ایم او صاف ستھرا پنجاب محمد رضوان، سینٹری انسپیکٹر علی نادر چوہدری اور سینٹری سٹاف مختلف علاقوں میں سکشن مشین اور پیٹر انجن چلا کر بارشی پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنا رہے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور نکاسیٔ آب کا عمل مکمل ہونے تک متعلقہ افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود رہے گا تاکہ شہر میں معمولاتِ زندگی جلد از جلد بحال ہو سکیں۔