اگست 3, 2026

فارم 47 کی پیداوار جماعت کشمیر میں ہمدردیاں سمیٹنے نکلی ہے: شرجیل میمن کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 47 کی پیداوار جماعت آج کشمیر میں سیاسی ہمدردیاں سمیٹنے نکلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام جعلی نمائندگی کو پہلے بھی مسترد کر چکے ہیں اور آئندہ بھی مسترد کریں گے، کیونکہ جو جماعت اپنے صوبے کے عوام کو حقِ رائے دہی سے محروم رکھے اسے کشمیری عوام کے حقوق پر سیاست کرنے کا کوئی اخلاقی جواز حاصل نہیں۔

شرجیل میمن نے مزید دعویٰ کیا کہ پنجاب کے لاکھوں شہری بہتر علاج اور طبی سہولیات کے لیے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں کا رخ کرتے ہیں، اس لیے دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں عوام کو بہترین طبی اور فلاحی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ دوسرے صوبوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔