جولائی 12, 2026

آئی سی سی کی نئی ہفتہ وار ٹیسٹ رینکنگ جاری؛ ٹریوس ہیڈ کی بادشاہت برقرار، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بیٹر شامل نہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی ہفتہ وار رینکنگ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر مضبوطی سے براجمان ہیں۔ نئی رینکنگ کے تحت سری لنکا کے نوجوان مڈل آرڈر بیٹر کمیندو مینڈس شاندار کارکردگی کی بدولت دو درجے ترقی پاکر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے لیے مایوس کن بات یہ ہے کہ دنیا کے بہترین ٹاپ 10 ٹیسٹ بیٹرز میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔ دوسری جانب، ویسٹ انڈیز کے بلے باز جسٹن گریوز نے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 14 درجے ترقی حاصل کی ہے اور وہ اب 49 ویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ ان کے ہم وطن شائے ہوپ بھی 6 درجے بہتری کے بعد رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔