امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای امریکی کارروائی کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس سے سوال کیا گیا کہ کیا مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے علم میں ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایران میں اسکول پر ہونے والے حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور امریکی صدر بھی اس واقعے کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں۔
ادھر امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بھی کہا کہ امریکی کارروائی کے دوران نئے سپریم لیڈر کا چہرہ متاثر ہوا اور حالیہ حملوں کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای منظر عام پر نہیں آئے۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ سپریم لیڈر معمولی زخمی ہوئے ہیں تاہم وہ بدستور اپنے دفتری امور انجام دے رہے ہیں۔




