آج رات آسمان پر ایک ایمان افروز اور دلکش منظر دیکھنے کو ملے گا کیونکہ چاند آج شب خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔ سعودی ماہرینِ فلکیات کے مطابق اس اہم موقع پر چاند کی روشنی 91 فیصد ہوگی جبکہ آسمان پر دیگر چمکدار ستارے بھی واضح طور پر دیکھے جا سکیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ کے اوپر چاند کا یہ خوبصورت منظر کسی بھی دوربین کے بغیر عام آنکھ سے بھی باآسانی دیکھا جا سکے گا۔ فلکیاتی اعتبار سے یہ موقع اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ جس وقت چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر موجود ہوگا، دنیا کے کئی ممالک میں بسنے والے مسلمان اس کی سمت دیکھ کر انتہائی آسان طریقے سے اپنے لیے قبلہ رخ کا درست تعین کر سکیں گے۔
متعلقہ خبریں





