اکتوبر 29, 2026

پاک فوج کی وادی تیراہ سے سرحد پار بڑی کارروائی، 2 اہم طالبان کمانڈرز سمیت 4 افراد ہلاک

ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے پاک فوج نے افغانستان کے سرحدی علاقے دوربابا میں افغان طالبان کے ایک اہم مرکز اور پوسٹ پر بھرپور گولہ باری کی ہے، جس کے نتیجے میں دو اہم طالبان کمانڈرز سمیت چار افراد مارے گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس مخصوص کارروائی میں مارے جانے والے کمانڈرز کی شناخت بسم اللہ اور رستم کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ دیگر دو افراد افغان طالبان کے رضاکار بتائے جاتے ہیں۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران دوربابا میں قائم افغان پوسٹ (دوربابا مرکز) مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ یہ کارروائی انٹیلیجنس کی بنیاد پر مخصوص اہداف کے خلاف کی گئی ہے، جس کے بعد سرحدی علاقوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے اور کسی بھی ممکنہ ردعمل کے پیشِ نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔