اپریل 17, 2026

ڈنگہ:سابق کونسلر و تاجر راہنما خالد سہیل بلو کی دکان میں آگ لگ گئی، سامان جل کر راکھ، 80لاکھ سے زائد کا نقصان

ڈنگہ (نامہ نگار) 27 فروری کی رات سابق کونسلر و تاجر راہنما خالد سہیل بلو کی دکان سے رات ڈیڑھ بجے کے قریب شعلے نکلنے لگے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ قریب کی دکانوں کے لپیٹ میں آنے کا بھی خدشہ تھا۔ تا ہم رات گئے تک ان کے دکان پر آنے کے باوجود آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔ بعد ازاں ریسکیو 1122 نے موقع پر آ کر آگ کو مزید دکانوں تک پھیلنے سے روکا۔ آگ ٹھنڈی ہونے پر شٹر کے اندر دیکھا گیا تو یوں لگ رہا تھا کہ آگ شٹر کی طرف سے اندر گئی ہے۔ گارمنٹس کا سامان ہونے کے باعث آگ تیزی سے پھیلی۔ جس کے باعث مالکان کے مطابق نقصان کا تخمینہ 80 سے 90 لاکھ کے قریب ہے۔