لالہ موسیٰ (ادریس احمد سے) ممتاز عالمی ثناء خواں حافظ و قاری رشید احمد چشتی کے بھتیجے اور عزیز احمد کے صاحبزادے نے قرآنِ مجید حفظ کر کے ایک بڑی سعادت حاصل کر لی۔ اس خوشی کے موقع پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ علاقے کی مذہبی و سماجی شخصیات نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معززینِ علاقہ اور علمائے کرام نے کہا کہ قرآنِ پاک حفظ کرنا اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت اور بڑی سعادت ہے۔ انہوں نے نو عمر حافظِ قرآن کی محنت اور اساتذہ کرام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ والدین کی دینی تربیت اور رہنمائی بھی اس کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے،اہلِ خانہ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی دینی تعلیم و تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے اور قرآنِ کریم سے وابستگی انسان کی دنیا و آخرت سنوار دیتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر نو عمر حافظِ قرآن کی مزید دینی و دنیاوی کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔




