اپریل 17, 2026

وفاقی وزیر مملکت منصوبہ بندی و خصوصی امور چوہدری ارمغان سبحانی کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری محمد امجد گجر کی رہائش گاہ آمد، پرتپاک استقبال

سعودی عرب (ادریس احمد سے ) وفاقی وزیر مملکت منصوبہ بندی و خصوصی امور چوہدری ارمغان سبحانی اور فوکل پرسن وزیر اعظم یوتھ پروگرام و مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان کی ممتاز راہنما اوورسیز کمیونٹی و سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری محمد امجد گجر کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر یاسر گوندل نے مہمانانِ گرامی کو پھولوں کے خوبصورت گلدستے پیش کر کے خوش آمدید کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی ان دنوں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں۔ اپنے قیام کے دوران انہوں نے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ رہنما چوہدری محمد امجد گجر کی رہائش گاہ پر خصوصی طور پر آمد کی، جہاں کمیونٹی کے معزز افراد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،اس موقع پر ملک منظور حسین اعوان کے علاوہ چیئرمین بلوشیر گروپ چوہدری بلو شیر وڑائچ، ملک عابد حسین اعوان، رانا عبدالشکور، رانا محمد اشرف، چوہدری نویز شیر وڑائچ سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ مہمانوں اور میزبانوں کے درمیان نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور کمیونٹی کے فلاحی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران وفاقی وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی کی والدہ محترمہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی بھی کی گئی، جس میں تمام شرکاء نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر حاضرین نے چوہدری ارمغان سبحانی سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا،شرکاء کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرے، اس حوالے سے کمیونٹی کے نمائندوں نے مختلف تجاویز بھی پیش کیں جنہیں وفاقی وزیر نے غور سے سنا اور مثبت یقین دہانی کروائی،چوہدری محمد امجد گجر نے معزز مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمیشہ اپنے وطن کے ساتھ مضبوط رشتہ رکھتے ہیں اور ایسے مواقع باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی سعودی عرب میں باہمی اتحاد، اخوت اور قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ سرگرم عمل ہے