اکتوبر 30, 2026

پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے لیے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی

پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قائم کیے گئے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کر لی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے پاکستان کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرنے کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان غزہ میں امن، استحکام اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور اس بورڈ میں شمولیت اسی عزم کا اظہار ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔