اپریل 18, 2026

ڈنگہ میں پولیس خدمت مرکز کا قیام قابل تحسین، اہل علاقہ کیلئے سہولت کا باعث بنے گا۔: ڈاکٹر حافظ محمد ادریس


ڈنگہ: امیر جماعت اسلامی ڈنگہ شہر و سربراہ ڈنگہ کو حق دو تحریک ڈاکٹر حافظ محمد ادریس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈنگہ شہر میں پولیس خدمت مرکز کے قیام سے اہل علاقہ کو کئی ضروری دستاویزات سے متعلق کاموں کیلئے کھاریاں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں دیہات کا قدرتی جغرافیائی مرکز ہونے کے ناطے ڈنگہ شہر اس سہولت کا مستحق تھا اور اس کاوش پر ایم پی اے صاحب اور انکی ٹیم کی تحسین کرتے ہیں۔