پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 16 سے 19 جنوری کے دوران مغربی ہواؤں کا سسٹم صوبے میں داخل ہوگا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 سے 23 جنوری کے دوران مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی بارش کی توقع ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کیا گیا ہے تاکہ موسم کی شدت کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹا جا سکے۔





