اپریل 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی رمضان پیکج کی امدادی رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے تقسیم کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اس سال بھی رمضان پیکج کی امدادی رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے تقسیم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیراعظم کی زیرِ صدارت رمضان پیکج پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں پیکج کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے مختلف سفارشات طلب کی گئیں۔
اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر بدعنوانی کے باعث مستحق افراد اپنے حق سے محروم رہتے تھے، اسی وجہ سے حکومت نے گزشتہ سال شفاف ڈیجیٹل نظام متعارف کروایا۔
وزیراعظم کے مطابق گزشتہ سال 40 لاکھ خاندانوں میں فی خاندان 5 ہزار روپے کے حساب سے مجموعی طور پر 20 ارب روپے ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے تقسیم کیے گئے تھے۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اور اجلاس میں جواہرات اور قیمتی پتھروں کے شعبے میں اصلاحات کے لیے قومی پالیسی فریم ورک کی بھی منظوری دے دی۔