اپریل 20, 2026

کھاریاں بار ایسوسی ایشن انتخابات 2026، کینیڈا سے عامر ارشاد بھاگو ایڈووکیٹ کی آمد، خالد حسین پینل کی حمایت کا اعلان

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) کھاریاں بار ایسوسی ایشن انتخابات 2026 کے سلسلے میں بیرونِ ملک کینیڈا سے معزز ممبر عامر ارشاد بھاگو ایڈووکیٹ پاکستان پہنچ گئے۔ انہوں نے صدر امیدوار چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری امیدوار مرزا محمد عمران مغل ایڈووکیٹ کے پینل کی انتخابی مہم کی حمایت کے لیے کھاریاں بار روم کا دورہ کیا۔
بار روم پہنچنے پر اتحاد و الائنس گروپس کے سپورٹرز نے عامر ارشاد بھاگو ایڈووکیٹ کا شاندار استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پھولوں کے ہار پہنائے۔
اس موقع پر عامر ارشاد بھاگو ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ اور مرزا محمد عمران مغل ایڈووکیٹ کا پینل بھرپور عوامی حمایت حاصل کر چکا ہے اور یہ پینل انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گا۔
انہوں نے اپنے مکمل تعاون، حمایت اور ووٹ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کی خدمت کے لیے مضبوط اور باصلاحیت قیادت ناگزیر ہے۔