امریکی ریاست لوزیانا کے شہر شریوپورٹ میں فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جہاں ایک مسلح شخص نے بے دردی سے فائرنگ کر کے 8 معصوم بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس حکام کے مطابق، حملہ آور نے ایک ہی علاقے میں واقع تین مختلف گھروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک سال سے لے کر 14 سال تک کی عمر کے 8 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں وہ مارا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، اس لرزہ خیز واقعے کی وجہ گھریلو تنازع بتائی جا رہی ہے اور مقتولین میں سے اکثر کا تعلق حملہ آور کے اپنے ہی خاندان سے تھا۔ حکام نے علاقے کی سکیورٹی سخت کرتے ہوئے واقعے کی مزید باریک بینی سے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ قتلِ عام کے دیگر محرکات کا پتا لگایا جا سکے۔




